قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج پھر ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:2روزکے وقفے کے بعد دونوں ایوانوں کا اجلاس آج پھرہونے جارہا ہے ، سینیٹ کا50 نکاتی اورقومی اسمبلی کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کورونا وائرس اورٹڈی دل کے حملوں پربحث کی جائے گی ،دونوں ایوانوں میں بلز،تحاریک اورقراردادیں پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس کے 50 نکاتی ایجنڈےمیں مختلف بلز،تحاریک اورقراردادیں شامل ہیں ۔
سینئرسیٹیزن بل 2019 ،کرمنل لاء میں تبدیلی کا بل ، کمپنیزایکٹ 2017 میں ترمیم اوراسلام آباد پیورفوڈ اتھارٹی بل ایجنڈے میں شامل ہے۔
گزشتہ 6 ماہ کے دوران ریلوے حادثات سمیت مختلف تحاریک اورقراردادیں بھی پیش کی جائیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا، اجلاس کیلئے13نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ،ٹڈی دل حملوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کوویڈ-19امتناع اسمگلنگ آرڈیننس پیش کریں گے،اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں کا ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان کے سامنے رکھیں گے۔
سنگل ونڈو بل 2020 قانون سازی کیلئے پیش کیا جائے گا ،ایوان میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈوراتھارٹی کے قیام کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، الیکشن کمیشن کی پوسٹ الیکشن 2018ء سالانہ رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔